ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستانی ہائی کمشنر بولے، جب داؤد پاکستان میں ہے ہی نہیں تو اسے ہندوستان کو کیسے سونپ دیں

پاکستانی ہائی کمشنر بولے، جب داؤد پاکستان میں ہے ہی نہیں تو اسے ہندوستان کو کیسے سونپ دیں

Sun, 05 Jun 2016 12:11:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی4جون(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی حکومت بھلے ہی انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد سے جلد پاکستان سے ہندوستان لانے کی بات کر رہی ہو یا پھر اس کے پڑوسی ملک میں ہونے کے پختہ دعوے کئے جا رہے ہوں لیکن پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہفتہ کو کہا کہ جب داؤد ان کے ملک میں ہے ہی نہیں تو وہ اسے ہندوستان کو کیسے سونپ سکتے ہیں۔ایک پروگرام کے سلسلے میں ناگپور پہنچے پاکستانی ہائی کمشنر نے ایک بار پھر پاکستان کی اسی رٹ کو دہرایا ہے کہ داؤد ان کی سرزمین پر نہیں ہے۔عبدالباسط نے اس موقع پر داؤد ابراہیم کے ساتھ ہی پٹھان کوٹ حملے کو لے کر پاکستان کاموقف رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ داؤد کہاں ہے،وہ پاکستان میں نہیں ہے۔ایسے میں کوئی اگر یہ کہے کہ ہم اسے حوالے کریں تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے۔عبدالباسط سے جب پٹھان کوٹ حملہ کیس میں این آئی اے کی ٹیم کے پاکستان دورے کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ہی ملکوں نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے،ہم اس پر مل کر کام کر رہے ہیں لیکن اس مسئلے کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بنانا چاہئے اور اگر بنایا جاتا ہے تو ایسے میں بہت ساری چیزیں بگڑ سکتی ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے آگے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر باشندہ چاہتا ہے کہ ہندوستان سے اس ملک کے اچھے تعلقات ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورہندوستان کی عدالتیں بہت مشابہ ہیں۔ایسے میں پاکستان کی عدالت میں کئی بار ایسا ہوا جب ہم نے ہندوستان میں آئے کسی فیصلے کو بنیاد بنا کر عدالت میں فیصلہ کیا ہے۔


Share: